Add To collaction

13-Apr-2022 جامعۃ الرضا

احبابِ اہلسنّت و علمائے کرام کی فرمائش پر نظم

*جامعۃ الرضا*

احبابِ اہلسنّت سے گزارش
مزکزِ اہلسنّت بریلی شریف میں *حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللّٰه تعالیٰ علیہ* کا قائم کردہ ادارہ *"جامعۃ الرضا"* جو آج ایک عظیم الشان *اسلامی یونیورسٹی* بن چکا ہے، آج کے ماحول میں اِس کو نہ بھولیں اور ہمیشہ کی طرح *پورا پورا خیال رکھیں*



                           ❣️❣️❣️

دِل کی ہر اِک صدا جامعۃ الرضا
آنکھوں کی ہے ضیا جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا...........

اِس میں چَلے سدا فردوس کی ہَوا 
تقسیم علم کی کَرتا رہے ضیا
صدقے حبیب کے رکھنا مِرے خدا
ایسے ہی پھولا پھلا جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا...........

راحتیں مَن کی تُو خوشبو چمن کی تُو
ہے راجدھانی اِک دانش و فن کی تُو
اہلِ وفا کی تُو، اہلِ سنن کی تُو
جان ہے با خدا جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا...........

یہ لا جواب ہے، حق کی کتاب ہے
فیضِ رضا کا یہ اِک پیارا باب ہے
اے رضویو! سُنو، مرشد کا خواب ہے
اِس کو نہ بھولنا، جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا...........

اے مومنو! سُنو، اے سُنّیوں سُنو
باتیں ہیں عشق کی، اے عاشقو! سُنو
اِس کی مدد کرو، اے دوستو! سُنو
توفیق دے خدا، جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا...........

ہر دِل کی چاہ تو، غم سے پناہ تو
جِس پہ مِلے نجات، ہے ایسی راہ تو
سارے جہاں میں ہے ذیشان واہ تو
سب سے ہے تُو جدا جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا...........

یوں ہی چمکتا رہے، یوں ہی دمکتا رہے
اختر رضا کی طرح، شان میں یکتا رہے
جب تک رہے جہاں، یوں ہی مہکتا رہے
بَن کے گُلِ وفا جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا...........

فیض نبی کا ہے، فیض علی کا ہے
خواجہ کا غوث کا، ہر ولی کا ہے
قائم ہے جِس نے کیا، بیٹا نقی کا ہے
اور پیر ہے مِرا، جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا...........

پیارا خُدا کا ہے، اور مصطفیٰ کا ہے
صدقہ مِلا جسے، کرب و بلا کا ہے
عسجدِ قادری بیٹا رضا کا ہے
جو ہے چَلا رہا جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا...........

مولا، سلامت رہے اور تا قیامت رہے
دینِ رسول کی کَرتا یہ خدمت رہے
نازاں رہیں مومنیں، یو با کرامت رہے
رب سے ہے یہ دعا، جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا...........

حسن میں بے مثال، تعلیم بھی کمال
مِلتی نہیں کہیں، اِس کی کوئی مثال
توصیفؔ کیسے ہو؟ دنگ ہے خود خیال
یونہی رہے سدا، جامعۃ الرضا

جامعۃ الرضا جامعۃ الرضا...

•°•°•°•°•°•

✍🏻از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا

   8
5 Comments

Reyaan

17-Apr-2022 09:49 PM

Very nice 👍🏼

Reply

MF SHAMSI MARKAZI

16-Apr-2022 01:29 PM

ماشاء اللہ بہت خوب لکھا آپ نے!! آپ جامعہ سے ہی فارغ ہیں کیا؟؟

Reply

Renu

16-Apr-2022 11:57 AM

بہت خوب

Reply